باجرے کی بیماریاں اور جدید علاج | مکمل سائنسی گائیڈ 2026

باجرے کی بیماریاں اور جدید علاج | مکمل سائنسی گائیڈ 2026

تعارف

باجرہ (Millet) پاکستان کی ایک اہم اور منافع بخش فصل ہے جو کم پانی، اورکم لاگت اور مشکل حالات میں بھی اچھی پیداوار دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ خشک علاقوں میں بھی ایک بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔لیکن اگر باجرے کی فصل کی صحیح دیکھ بھال نہ کی جائے تو مختلف قسم کی بیماریاں اور کیڑے اس کی پیداوار کو 30% سے 60% تک کم کر سکتے ہیں۔

اس گائیڈ میں ہم باجرے کی اہم بیماریاں، علامات، وجوہات اور جدید سائنسی علاج تفصیل سے سمجھیں گے تاکہ آپ اپنی فصل کو محفوظ اور زیادہ منافع بخش بنا سکیں۔

باجرے کی اہم بیماریاں اور ان کا علاج

ارگٹ بیماری

ارگٹ بیماری

یہ ایک خطرناک فنگس بیماری ہے جو باجرے کے دانوں کو متاثر کرتی ہے اور ان کی کوالٹی اور پیداوار کو کم کر دیتی ہے۔

علامات

سٹے میں دانوں کی جگہ سیاہ یا جامنی مادہ بن جاتا ہے

دانے خراب شکل اختیار کر لیتے ہیں

سٹے مکمل طور پر متاثر ہو جاتے ہیں

وجوہات

متاثرہ یا غیر معیاری بیج کا استعمال نہ کریں

زیادہ نمی اور بارش کی وجہ سے یہ بیماری پڑ سکتی ہے

صفائی کا خاص خیال کریں

جدید علاج

بوائی سے پہلے بیج کو fungicide (Carbendazim یا Thiram) سے علاج کریں

متاثرہ پودوں کو فوراً جڑ سے ختم کریں

کھیت کی صفائی اور crop rotation اپنائیں

پتوں کے دھبے (Leaf Spot Disease)

بیکٹیریل لیف اسپاٹ / اسٹرییک

یہ بیماری پودوں کے پتوں کو نقصان پہنچا کر ان کی نشوونما کم کر دیتی ہے۔

علامات

پتوں پر بھورے یا سیاہ دھبے بن جاتے ہیں

پتے خشک اور کمزور ہو جاتے ہیں

پودے کی نشوونما رک جاتی ہے

وجوہات

زیادہ نمی ہونے سے

فنگس کا حملہ ہونے سے

غیر متوازن کھاد (زیادہ یوریا کا زیادہ استعمال)

علاج

پودوں میں مناسب فاصلہ رکھیں

پانی کھڑا نہ ہونے دیں

Mancozeb یا Copper-based fungicide کا اسپرے کریںمتوازن NPK کھاد استعمال کریں

سٹیم رسٹ

سٹیم رسٹ

یہ بیماری پودے کے تنے کو کمزور کر دیتی ہے جس سے فصل گر سکتی ہے۔

علامات

تنے پر زنگ جیسے دھبے بن جاتے ہیں

پودے جھک جاتے ہیں

سٹے کمزور اور چھوٹے رہ جاتے ہیں

وجوہات

نمی والا موسم

بیماری زدہ بیج کا استعمال

کھاد کی کمی یا زیادتی سے

علاج

بیماری سے پاک بیج کا استعمال کریں

بروقت فنگس سپرے کریں

متوازن کھاد (NPK + Zinc) استعمال کریں

ڈاؤنی                  ملڈیو                       (Downy Mildew)

گرین ایئر / ڈاؤنی ملیڈیو

یہ نمی والے علاقوں میں بہت عام بیماری ہے جو پوری فصل کو متاثر کر سکتی ہے۔

علامات

پتے پیلے پڑ جاتے ہیں

پودے کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے

سٹے کم اور کمزور بنتے ہیں

وجوہات

زیادہ پانی یا ناقص drainage

فنگس کا پھیلاؤ

متاثرہ بیج کا استعمال

علاج

پانی کا مناسب نکاس رکھیں

متاثرہ پودوں کو ختم کریں

Metalaxyl-based fungicide استعمال کریں

باجرے کے اہم کیڑے اور ان کا علاج

فال آرمی ورم (Fall Armyworm)

فال آرمی ورم

یہ کیڑا پتوں کو کھا کر فصل کو شدید نقصان دیتا ہے۔

علاج

Pheromone traps لگائیں

Chlorantraniliprole یا Emamectin benzoate سپرے کریں

کھیت کا روزانہ معائنہ کریں

جڑ کا کیڑا (Root Grub)

یہ کیڑا جڑوں کو کھا کر پودے کو مکمل کمزور کر دیتا ہے

علاج

گہری ہل چلائیں (deep ploughing)

فصل کی باقیات ختم کریں

soil insecticide استعمال کریں

تھرپس (Thrips)

یہ چھوٹے کیڑے پتوں کا رس چوس لیتے ہیں جس سے پودا کمزور ہو جاتا ہے۔

علاج

Sticky traps استعمال کریں

Imidacloprid یا Lambda cyhalothrin اسپرے کریں

متوازن کھاد کا استعمال کریں

بیماریوں سے بچاؤ کے بہترین اصول

ہمیشہ منضور شدہ بیج استعمال کریں

فصل میں مناسب فاصلہ رکھیں

پانی کھڑا نہ ہونے دیں

ہفتہ وار فصل کا معائنہ کریں

متوازن NPK + Zinc کھاد استعمال کریں

فصل کی صفائی (field hygiene) برقرار رکھیں

فصل کی صفائی (field hygiene) برقرار رکھیں

کھاد اور بیماریوں کا تعلق

غلط کھاد استعمال کرنا بیماریوں کو بڑھا سکتا ہے

زیادہ یوریا → کیڑے اور نرم پودا

زنک کی کمی → بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے

پوٹاش کی کمی → کمزور پودے

صحیح کھاد = مضبوط فصل + کم بیماری

اگر علاج نہ کیا جائے تو نقصان

اگر بروقت اقدامات نہ کیے جائیں تو پیداوار میں 30% سے 60% تک کم دانوں کا معار کم ہوتا ہے اور مارکیٹ ڈیمانڈ کم ہوتی ہے

خلاصہ (Conclusion)

باجرہ ایک مضبوط اورکم پانی میں اگنے والی بہترین فصل ہے، لیکن یہ مکمل طور پر بیماریوں سےمحفوظ نہیں

اگر کسان بروقت علامات پہچانیں دوا کا صحیح استعمال کریں بروقت علامات پہچانیں اورصحیح دوا استعمال کریں تو نہ صرف فصل محفوظ رہے گی بلکہ پیداوار اور منافع دونوں میں واضح اضافہ ہوگا۔

FAQs – اکثر پوچھے جانے والے سوالات

باجرے کی سب سے خطرناک بیماری کون سی ہے؟

ارگٹ بیماری اور ڈاؤنی ملڈیو سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔

کیا باجرے کی بیماریوں کا مکمل علاج ممکن ہے؟

ہاں، بروقت تشخیص اور صحیح سپرے سے مکمل کنٹرول ممکن ہے۔

کیا زیادہ یوریا ڈالنے سے بیماری بڑھتی ہے؟

جی ہاں، زیادہ یوریا پودے کو نرم اور بیماریوں کے لیے حساس بنا دیتا ہے۔

باجرے کی فصل کب زیادہ بیمار ہوتی ہے؟

زیادہ نمی اور بارش والے موسم میں بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *