کیا جدید دھان کی کاشت واقعی کسان کی آمدنی دوگنی کر سکتی ہے؟ (2026 مکمل گائیڈ)
تعارف

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ہی زمین سے کچھ کسان 70 من لیتے ہیں اور کچھ 100 من؟ فرق صرف طریقہ کار کا ہوتا ہے۔
پاکستان میں چاول کی کاشت نہ صرف ملک کی خوراک کی ضرورت پوری کر رہی ہے بلکہ بر آمدات کے لیے بھی بہت ضروری ہو چکی ہے۔ بدلتے ہوئے موسم اور پانی کی قلت کے پیشِ نظر، 2026 میں چاول کی منافع بخش کاشت کے لیے درج ذیل جامع طریقہ کار اختیار کریں۔
زمین کا انتخاب اور تیاری

چاول کی فصل کے لیے ایسی زمین بہتر ہوتی ہے جو پانی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہو جیسے کہ چکنی زمین اور میراں زمین۔
زمین تیار کرنے کے طریقے
گہرا ہل چلائیں: چاول کی پنیری لگانے سے ایک ماہ پہلے گہرا ہل چلائیں تاکہ زمین کے نیچے گہری سطح ٹوٹ جائے اور چاول کی جڑیں زیادہ گہرائی تک جا سکیں۔
لیزر لیولنگ
یہ مرحلہ سب سے اہم ہے کیونکہ اپ کھیت کو اچھے طریقے سے لیول نہیں کریں گے تو پانی کے ساتھ کھاد کابھی ضیا ہوگا اور جڑی بوٹیاں بھی زیادہ اگیں گی)۔ لیزر لیولنگ سے بیج اور کھاد کا ضیاع رک جاتا ہے۔
کدو کرنا
پنیری لگانے سے پہلے کھیت میں پانی ڈال کر اچھی طرح ہل اور سہاگے کا استعمال کریں اس سے زمین کی طاقت بڑھ جاتی ہے اور وہ زیادہ پانی روکتی ہے۔
بیج کی اقسام اور پنیری کی تیاری

2026 میں ان اقسام کا انتخاب کریں جو زیادہ پیداوار دیں
باسمتی اقسام: سپر گولڈ، پنجاب باسمتی، کائنات 1121۔
ہائبرڈ اقسام: گارڈ 53، LP-18، اور نئی لانچ ہونے والی لانگ گرین ہائبرڈز۔
پنیری کی کاشت
بیج کا علاج: بیج کو بونے سے پہلے اچھی طرح پھپھوندی کش زہر میں حل کریں تاکہ اس کے اگنے کی صلاحیت بڑھ جائے اور بیماریاں کم ہوں۔
کاشت کا وقت: 20 مئی سے 20 جون تک کا وقت بہترین ہے۔
پنیری کی عمر: پنیری کو 25 سے 30 دن کے اندر منتقل کر دینا چاہیے۔ اگر پنیری کو دیر ہو جائے (40 دن سے زیادہ) تو جھاڑ کم بنتا ہے۔
کھیت میں منتقلی اور پودوں کی تعداد
اکثر کسان بھائی پیداوار کے معاملے میں پیچھے رہ جاتے ہیں کیونکہ ان کے کھیت میں پودوں کی تعداد پوری نہیں ہوتی۔
پودوں کی تعداد: ایک ایکڑ میں تقریبا80,000 سے 90,000 پودے لگانا ضروری ہوتا ہے۔
فاصلہ: پودوں اور لائنوں میں فاصلہ تقریباً 9 انچ رکھیں اور ہر سوراخ میں تقریبا دو پودے لازما لگائیں۔
کھادوں کا متوازن استعمال

چاول کو نائٹروجن کے ساتھ ساتھ فاسفورس اور پوٹاش کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔
کھادوں کے متوازن استعمال کا طریقہ اپ اس ٹیبل سے جان سکتے ہیں اس میں ساری تفصیل دی گئی ہے
| مرحلہ | وقت | کھاد | مقدار (فی ایکڑ) | طریقہ |
|---|---|---|---|---|
| زمین کی تیاری | بوائی سے پہلے | DAP | 1 بوری | زمین میں مکس کریں |
| زمین کی تیاری | بوائی سے پہلے | پوٹاش (SOP/MOP) | آدھی بوری | زمین میں شامل کریں |
| بوائی کے 7–10 دن بعد | ابتدائی بڑھوتری | یوریا | آدھی بوری | پانی کے ساتھ ڈالیں |
| بوائی کے 20–25 دن بعد | ٹلرنگ سٹیج | یوریا | 1 بوری | کھیت میں یکساں پھیلائیں |
| بوائی کے 40–45 دن بعد | پھول بننے کا مرحلہ | یوریا | آدھی بوری | پانی کے ساتھ |
| کسی بھی وقت | زنک کی کمی ہو | زنک سلفیٹ | 1–2 کلو | سپرے کریں |
بوائی کے وقت: 1 بوری ڈی اے پی + 1 بوری ایس او پی (پوٹاش)
زنک کا استعمال: منتقلی کے 10-15 دن بعد 10 کلو زنک سلفیٹ (33%) لازمی ڈالیں۔ زنک کی کمی سے جھاڑ کم ہو جاتا ہے اور پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
یوریا: 2 سے 3 بوری یوریا کو تین قسطوں میں دیں (پہلی قسط منتقلی کے 10 دن بعد، دوسری 25 دن بعد اور تیسری 45 دن بعد)۔
جڑی بوٹیوں اور کیڑوں کا کنٹرول

جڑی بوٹیاں: پنیری کی منتقلی کے بعد تقریبا دو سے تین دن کے اندر اندر جب کھیت میں پانی کھڑا ہو تو جڑی بوٹی مار سپرے لازما کریں (مثلاً بیوٹاکلور یا پریٹی لا کلور) کا چھٹہ کریں۔
تنے کی سنڈی
جولائی اور اگست میں تنے کی سنڈی کا حملہ ہوتا ہے جس سے سفید سٹے بنتے ہیں۔ اس کے بہترین حل کے لیے دانے دار زہر (مثلاً کارٹاپ یا فیپرونل) کا استعمال کریں۔
پانی کا جدید انتظام

2026 میں پانی کی بچت کے لیے “Alternate Wetting and Drying” کا طریقہ اپنائیں۔ ہر وقت چار 4 پانی کھڑا رہنا ضروری نہیں بلکہ جب زمین خشک ہونے لگے تو اس میں پانی ڈالیں تاکہ دراڑیں نہ پڑیں۔ تاہم، سٹہ بننے سے دانہ پکنے تک کھیت میں نمی کا ہونا لازمی ہے۔
کٹائی اور گہائی
جب سٹے کے اوپر والے 90% دانے سنہری ہو جائیں تو کٹائی شروع کریں۔
مشینی کٹائی: رائس کمبائن ہارویسٹر کا استعمال کریں جو کٹائی اور صفائی ایک ساتھ کرتا ہے۔
نمی کا تناسب: کٹائی کے وقت دانے میں نمی 20-22% ہونی چاہیے تاکہ دانہ ٹوٹے نہ۔
اخراجات اور منافع کا تخمینہ

آپ اس ٹیبل کے ذریعے چاول کی کاشت کے اخراجات اور اس کے منافع کو اچھے طریقے سے جان سکتے ہیں۔
| خرچ کی قسم | روایتی کاشت (PKR) | جدید کاشت (PKR) |
|---|---|---|
| زمین کی تیاری | 8,000 – 12,000 | 10,000 – 14,000 |
| بیج | 4,000 – 6,000 | 3,000 – 5,000 |
| کھاد | 12,000 – 18,000 | 14,000 – 20,000 |
| سپرے (ادویات) | 5,000 – 8,000 | 6,000 – 10,000 |
| پانی (ٹیوب ویل) | 8,000 – 12,000 | 5,000 – 8,000 |
| مزدوری | 15,000 – 25,000 | 8,000 – 15,000 |
| مشینری | 5,000 – 8,000 | 10,000 – 18,000 |
| دیگر اخراجات | 3,000 – 5,000 | 4,000 – 6,000 |
کل لاگت
جدید اور روایتی طریقوں سے چاول کی کاشت کی لاگت اس جدول میں تفصیل سے دی گئی ہے۔
| طریقہ | کل لاگت (PKR) |
|---|---|
| روایتی | 60,000 – 90,000 |
| جدید | 70,000 – 100,000 |
پیداوار اور آمدنی
چاول کی کل پیداوار اور اس کی آمدنی اس جدول میں دی گئی ہے۔
| تفصیل | روایتی کاشت | جدید کاشت |
|---|---|---|
| پیداوار (منڈ فی ایکڑ) | 40 – 50 | 80 – 120 |
| فی منڈ قیمت (PKR) | 3,000 – 4,000 | 3,500 – 4,500 |
| کل آمدنی | 120,000 – 200,000 | 280,000 – 500,000 |
خالص منافع
تمام اخراجات کو کم کرنے کے بعد آپ چاول کی فصل سے کتنی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں اس جدول میں آپ کو بتایا گیا ہے۔
| طریقہ | آمدنی | لاگت | خالص منافع |
|---|---|---|---|
| روایتی | 120k – 200k | 60k – 90k | 60k – 110k |
| جدید | 280k – 500k | 70k – 100k | 180k – 400k |
خلاصہ
چاول کی فصل سے بھرپور منافع کمانے کے لیے پودوں کی تعداد پوری رکھنا اور زنک کا استعمال سب سے اہم ہے۔ اگر آپ یہ جدید طریقے اپنا لیتے ہیں تو یہی زمین آپ کے لیے نقصان نہیں بلکہ منافع کا ذریعہ بن سکتی ہے
چاول کی کاشت – عام سوالات (FAQs)
سوال 1: چاول کی کاشت کے لیے بہترین بیج کون سا ہے؟
جواب: پاکستان میں باسمتی، سپر باسمتی، اری-6 اور دیگر ہائبرڈ اقسام زیادہ مقبول اور فائدہ مند ہیں۔ ہمیشہ تصدیق شدہ اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کریں۔1121،
IRRI-6 سوال 2: زمین کی تیاری کیسے کریں؟
جواب: زمین کو دو سے تین مرتبہ ہل چلا کر نرم کریں، سطح کو ہموار کریں اور پانی لگا کر کیچڑ کی حالت میں لائیں تاکہ جڑی بوٹیاں کم ہوں اور پودے بہتر نشوونما پائیں۔
سوال 3: پنیری کب لگائی جائے؟
جواب: بیج کو 24 گھنٹے پانی میں بھگو کر 48 گھنٹے کے لیے گرم جگہ پر رکھیں، نرسری میں 20–25 دن بعد مضبوط پودے کھیت میں منتقل کیے جا سکتے ہیں۔
سوال 4: پانی کا بہترین انتظام کیسے کریں؟
جواب: شروع میں ہلکا پانی رکھیں، بڑھوتری کے دوران پانی مناسب سطح تک برقرار رکھیں، اور کٹائی سے 10–15 دن پہلے پانی بند کریں تاکہ دانے پک جائیں۔
سوال 5: کھاد کتنی دی جائے اور کب؟
جواب: یوریا 2–3 بوری، ڈی اے پی 1 بوری، پوٹاش ضرورت کے مطابق۔ بہتر نتائج کے لیے کھاد کو مختلف مراحل میں تقسیم کر کے دیں تاکہ پودے کو مسلسل غذائیت ملتی رہے۔
سوال 6: چاول کی فصل میں کون سے کیڑے اور بیماری عام ہیں؟
جواب: گھاس، تنے کا کیڑا اور پتوں کی بیماریاں عام ہیں۔ بروقت سپرے اور کھیت کی صفائی کے ساتھ ماہرین کی ہدایت کے مطابق ادویات استعمال کریں۔
سوال 7: چاول کی کٹائی کا بہتری وقت کب ہے؟
جواب: جب فصل سنہری رنگ اختیار کرے اور دانے سخت ہوں۔ عام طور پر 20–22٪ نمی کے وقت مشین کے ذریعے تھریشنگ کریں۔
سوال 8: ایک ایکڑ سے پیداوار کتنی ہو سکتی ہے؟
جواب: صحیح طریقہ اپنانے پر ایک ایکڑ سے 70–90 من تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے، جو اچھا منافع فراہم کرتی ہے۔
اگر یہ معلومات فائدہ مند لگیں تو اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں — شاید یہ ان کی فصل بدل دے