چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کا مکمل علاج 2026 | Leaf Curl Disease in Rice Crop
تعارف
چاول پاکستان کی اہم ترین فصلوں میں شمار ہوتا ہے اور لاکھوں کسانوں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔لیکن پچھلے کچھ سالوں میں چاول کی فصل میں مختلف بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جن میں پتہ مڑ جانے کی بیماری خطرناک مسئلہ بن چکی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے پتے سکڑنے لگتے ہیں، مڑ جاتے ہیں، فصل کی بڑھوتری رک جاتی ہے جس سے پیداوار میں واضح کمی آ تی ہے۔
بہت سے کسان بھائی ابتدا میں اس بیماری کو عام کمزوری یا پانی کی کمی سمجھنے لگتے ہیں، لیکن اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو پورا کھیت متاثر ہو سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم تفصیل سے جانیں گے کہ چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کیوں ہوتی ہے، اس کی علامات کیا ہیں، کون سی سپرے مؤثر ہے، دیسی اور جدید علاج کیا ہیں اور 2026 میں بہترین احتیاطی تدابیر کون سی ہیں۔
چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کیا ہے؟
چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کی واضح علامت یہ ہے کہ پتے اوپر یا اندر کی طرف مڑ جاتے ہیں پتوں کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہےاور پودا کمزور ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ بیماری وائرس، بعض اوقات کیڑوں کے حملے اور کبھی غذائی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
یہ مسئلہ خاص طور پر گرم اور مرطوب موسم میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ اگر کھیت میں پانی کا نظام خراب ہو، کھاد متوازن نہ ہو یا سفید مکھی اور جیسڈ جیسے کیڑوں کا حملہ بڑھ جائے تو بیماری تیزی سے پھیلتی ہے۔

چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کی اہم علامات
اگر کسان بھائی شروع میں علامات پہچان لیں تو نقصان کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اس بیماری کی عام علامات درج ذیل ہیں
پتوں کا اندر کی طرف مڑنا
سب سے پہلی علامت یہی ہوتی ہے کہ پتے اپنی اصل شکل کھو دیتے ہیں اور اندر یا اوپر کی طرف مڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔
پتوں کا زرد ہونا
پتوں کے کنارے پہلے ہلکے زرد اور بعد میں مکمل زرد ہو جاتے ہیں لیکن اکثر کسان بھائی اسے معمولی کمزوری سمجھتے ہیں جس کے بعد بیماری زیادہ جلدی پھیل جاتی ہے
پودے کی بڑھوتری رک جانا
جن پودوں پر بیماری بڑھ جاتی ہے وہ دوسرے پودوں کے مقابلے میں چھوٹے رہ جاتے ہیں اور کمزور ہو جاتے ہیں
پتوں کا سوکھنا
شدید حملے کی صورت میں پتے خشک ہو کر جلنے لگتے ہیں جس کے بعد بیماری اپنے عروج پر ہوتی ہے کسان بھائیوں کو چاہیے کہ یہ وقت آ نے سے پہلے پہلے علاج کر لیں
بالیوں کی کمزور نشوونما
اگر بیماری زیادہ پھیل جائے تو سٹے مکمل طور پر نہیں بنتے اور دانے کمزور رہ جاتے ہیں

چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کی بڑی وجوہات
یہ بیماری صرف ایک وجہ سے نہیں آ تی بلکہ اس میں کئی عوامل شامل ہیں جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے
وائرس کا حملہ
بعض وائرس چاول کے پتوں کو متاثر کرتے ہیں جس سے پتے مڑنے لگتے ہیں۔
سفید مکھی اور جیسڈ
یہ کیڑے پتوں کا رس چوستے ہیں اور وائرس ایک پودے سے دوسرے پودے تک منتقل کرتے ہیں۔
زنک اور پوٹاش کی کمی
غذائی کمی بھی پتوں کی خرابی کا سبب بنتی ہے۔ خاص طور پر زنک کی کمی میں پتے غیر معمولی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
زیادہ یوریا کا استعمال
اکثر کسان بھائی زیادہ پیداوار کی امید میں حد سے زیادہ یوریا کا استعمال کر دیتے ہیں جس سے پودا نرم ہو جاتا ہے اور بیماری کا حملہ بڑھ جاتا ہے
پانی کی غلط مینجمنٹ
زیادہ تر کسان اپنی چاول کی فصل میں زیادہ پانی رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ نہیں جانتے کہ اس سے بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ وہ نہ تو زیادہ پانی رکھیں اور نہ ہی فصل کو خشک ہونے دیں۔

چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کا جدید علاج 2026
اگر بیماری شروع ہو چکی ہو تو فوری علاج کرنا بہت ضروری ہے اکثر کسان بھائی اس طرح کرتے ہیں کہ اس کو ایک معمولی بیماری یا کمزوری سمجھ لیتے ہیں جس کے بعد بیماری کا حملہ شدید ہو جاتا ہے اور بعد میں کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے
متاثرہ پودوں کی نگرانی
ہمارے گاؤں میں اکثر کسان بھائی جب بیماری کا حملہ شروع ہوتا ہے تو متاثرہ پودوں کو اکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں اور پودوں کی نگرانی کرنا شروع کر دیتے ہیں اس سے بیماری کا اثر بہت زیادہ کم ہو جاتا ہے
مؤثر سپرے استعمال کریں
ماہرین زراعت کی ہدایت کے مطابق درج ذیل ادویات مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں
| مسئلہ | دوا کا نام | مقدار فی ایکڑ | استعمال کا طریقہ |
|---|---|---|---|
| سفید مکھی | Imidacloprid 17.8% SL | 200 ملی لیٹر | 100 تا 120 لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں |
| جیسڈ | Acetamiprid 20% SP | 100 گرام | شام کے وقت یکساں سپرے کریں |
| وائرس پھیلانے والے کیڑے | Thiamethoxam 25% WG | 40 گرام | ابتدائی علامات پر فوری سپرے کریں |
| نرم جسم والے کیڑے | Dinotefuran 20% SG | 40 تا 50 گرام | پتوں کے دونوں طرف سپرے کریں |
| سفید مکھی اور جیسڈ کنٹرول | Buprofezin 25% SC | 400 ملی لیٹر | کیڑوں کی تعداد بڑھنے پر استعمال کریں |
اہم نوٹ
ہمارے گاؤں میں اکثر کسان بھائی جب چاول کی فصل میں سپرے کرتے ہیں تو وہ شام کے وقت یا صبح کے وقت سپرے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اس سے سپرے کا اثر زیادہ ہوتا ہے
زنک کا استعمال
بہت سارے کسان بھائی زنک کی کمی کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن ان کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ زنک کی کمی سے بیماری زیادہ پھیلتی ہے زنک کی کمی کے لیے زنک سلفیٹ کا استعمال ضرور کریں
پوٹاش بڑھائیں
پوٹاش کی کمی نہ ہونے دیں پوٹاش پودے کو مضبوط بناتی ہے اور بیماری کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ہے اگر پوٹاش کی کمی زیادہ ہو جائے توبیماریاں پھیلنے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے

چاول کی فصل پر بیماری کے خلاف سپرے
بہت سے کسان کم خرچ حل تلاش کرتے ہیں۔ اگر بیماری ابتدائی مرحلے میں ہو تو کچھ دیسی طریقے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
نیم کا محلول
بیماری کی ابتدا میں نیم کے پتوں کا محلول بعض نرم کیڑوں کے خلاف مفید ثابت ہوتا ہے اکثر گاؤں میں کسان بھائی یہ دیسی نقصا اپناتے ہیں جس سے بیماری میں کافی زیادہ کمی آ جاتی ہے
راکھ کا استعمال
کچھ علاقوں میں کسان بھائی پتوں پر ہلکی راکھ کا استعمال کرتے ہیں تاکہ کیڑوں کا دباؤ کم ہو سکے اس سے کافی فرق پڑتا ہے اور بیماری پھیلنے کے امکان کم ہو جاتے ہیں
متوازن کھاد
اکثر کسان بھائی یوریا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں کسان بھائیوں کو چاہیے کہ ڈی اے پی پوٹاش اور زنک کا بھی استعمال کریں تاکہ کھادوں کا متوازن استعمال ہو سکے
کھیت کی صفائی
اکثر کسان بھائی کھیت کی صفائی نہیں کرتے جس سے کھیت میں جڑی بوٹیوں کی موجودگی کی وجہ سے بیماریوں اور کیڑوں کو بڑھوتری ملتی ہے جس وجہ سے مزید بیماریاں پھیلتی ہیں
چاول کی فصل کو بیماری سے بچانے کے بہترین طریقے
چاول کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کرنا بہت ضروری ہے
اچھی قسم کا انتخاب
ہمیشہ ایسا بیج استعمال کریں جو بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہو اور بیماری سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہو
صحت مند پنیری
کسان بھائیوں کو چاہیے کہ پنیری کا انتخاب کرتے وقت ہمیشہ صحت مند پنیری کا انتخاب کریں کیونکہ کمزور اور بیمار پنیری بعد میں بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے
بروقت سپرے
کیڑوں اور جڑی بوٹیوں کو شروع میں کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے اس لیے کسان بھائیوں کو چاہیے کہ وہ وقت پر سپرے کریں تاکہ کیڑوں اور جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کیا جا سکے
مناسب پانی
کھیت میں پانی کا متوازن نظام رکھیں اکثر اوقات اس طرح ہوتا ہے کہ کسان بھائی پانی پر خاص توجہ نہیں دیتے بعض دفعہ پانی زیادہ ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ پانی کم ہو جاتا ہے پانی کا مناسب خیال رکھنا چاہیے تاکہ بیماریاں نہ بڑھیں اور جڑی بوٹیاں کو افزائش نہ ملے
باقاعدہ معائنہ
کسان بھائیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فصل کا ہفتے میں دو سے تین بار ضرور معائنہ کریں اس سے یہ ہوتا ہے کہ بیماریوں کا وقت پر پتہ چل جاتا ہے

چاول میں زنک کی کمی اور پتہ مڑنے کا تعلق
کئی مرتبہ کسان بیماری سمجھ کر سپرے کرتے رہتے ہیں جبکہ اصل مسئلہ زنک کی کمی ہوتی ہے۔
زنک کی کمی کی علامات
پتے چھوٹے رہ جاتے ہیں
زرد دھبے بن جاتے ہیں
پتے مڑ سکتے ہیں
پودا کمزور رہتا ہے
اس صورت میں زنک سلفیٹ کا بروقت استعمال فائدہ دیتا ہے۔
چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کب زیادہ حملہ کرتی ہے؟
یہ بیماری خاص طور پر درج ذیل حالات میں زیادہ بڑھتی ہے
شدید گرمی اور نمی
زیادہ بارش
کھیت میں پانی کھڑا رہنا
زیادہ یوریا
کیڑوں کا حملہ
ناقص نکاسی آب
2026 میں ماہرین زراعت کی نئی تجاویز
2026 میں زرعی ماہرین متوازن کھاد، Integrated Pest Management اور بروقت نگرانی پر زیادہ زور دے رہے ہیں۔ اب صرف زیادہ سپرے کامیابی کی ضمانت نہیں بلکہ فصل کی مکمل مینجمنٹ ضروری ہے۔
اہم تجاویز
ہر سپرے ایک ہی دوا کا بار بار استعمال نہ کریں
سفارش کردہ مقدار ہی استعمال کریں
جعلی ادویات سے بچیں
زرعی ماہر سے مشورہ ضرور کریں
کھیت کا باقاعدہ معائنہ کریں
اچھی زمین کا انتخاب
چاول کی فصل کے لیے زمین کا انتخاب بہت ضروری ہے کیونکہ اگر زمین اچھیاور زرخیز نہیں ہوگی اور پانی رو کنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو نقصان ہو سکتا ہے
مناسب کھاد شیڈول
مناسب خاد کا استعمال بہت ضروری ہے بعض اوقات کسان بھائی یوریا کھاد کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے فصل کو الٹا نقصان ہوتا ہے کسان بھائیوں کو چاہیے کہ وہ مناسب کھادوں کا متوازن استعمال کریں
جڑی بوٹیوں کا کنٹرول
جڑی بوٹیوں کا کنٹرول بہت ضروری ہے اگر کسان بھائی جڑی بوٹیوں پر کنٹرول کر لیتے ہیں تو بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے
بروقت آبپاشی
چاول کی فصل کو وقت پر پانی دینا چاہیے۔ اگر وقت پر پانی نہ دیا جائے تو فصل کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور بیماریاں پھیلنے کا بھی خطرہ ہے۔
متوازن سپرے
متوازن سپرے کا استعمال بہت ضروری ہے بعض اوقات کسان بھائی ایک ہی دوا بار بار استعمال کرتے رہتے ہیں جو کہ اثر ہی نہیں کرتی کسان بھائیوں کو چاہیے کہ متوازن سپرے کا استعمال کریں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)
سوال: چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟
جواب: زیادہ تر صورتوں میں وائرس، سفید مکھی، غذائی کمی اور پانی کی غلط مینجمنٹ اس کی بڑی وجوہات بنتی ہیں۔
سوال: کیا یہ بیماری پوری فصل تباہ کر سکتی ہے؟
جواب: اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو پیداوار میں بہت زیادہ کمی آ سکتی ہے۔
سوال: کون سی سپرے زیادہ مؤثر ہے؟
جواب: سفید مکھی اور جیسڈ کنٹرول کرنے والی ادویات مؤثر ثابت ہوتی ہیں، لیکن مقامی زرعی ماہر کی سفارش اہم ہے۔
سوال: کیا دیسی علاج فائدہ دیتا ہے؟
جواب: ابتدائی مرحلے میں کچھ دیسی طریقے مددگار ہو سکتے ہیں، لیکن شدید حملے میں جدید ادویات ضروری ہوتی ہیں۔
نتیجہ
چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری ایک سنجیدہ مسئلہ ہے لیکن بروقت تشخیص، متوازن کھاد، مناسب سپرے اور اچھی مینجمنٹ کے ذریعے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ کسان بھائی اگر فصل کا باقاعدہ معائنہ کریں، کیڑوں کو شروع میں کنٹرول کریں اور ماہرین کی ہدایات پر عمل کریں تو وہ نہ صرف بیماری سے بچ سکتے ہیں بلکہ زیادہ پیداوار بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
2026 میں کامیاب چاول کی کاشت کے لیے ضروری ہے کہ جدید زرعی طریقے اپنائے جائیں، جعلی ادویات سے بچا جائے اور فصل کی مکمل دیکھ بھال کی جائے
چاول کی زیادہ فصل حاصل کرنے کے لیے یہ آ رٹیکل ضرور پڑھیں
One Comment