Bajra Fertilizer Schedule 2026 Per Acre
|

Bajra Fertilizer Schedule 2026 Per Acre | باجرے کی زیادہ پیداوار کے لیے مکمل گائیڈ

تعارف

با جرہ پاکستان کی ایک اہم چارہ اور اناج والی فصل ہے جو کم پانی اور زیادہ گرمی میں بھی اچھی پیداوار دے سکتی ہے۔ لیکن کھاد کو اگر مناسب وقت پر اور مناسب مقدار میں نہ استعمال کیا جائے تو فصل کمزور رہ جاتی ہے، پتے زرد پڑ جاتے ہیں اور دانہ مکمل نہیں بنتا۔ یہی وجہ ہے کہ 2026 میں جدید طریقۂ کاشت کے ساتھ باجرے میں کھاد ڈالنے کا مکمل شیڈول جاننا ہر کسان بھائی کے لیے ضروری ہو چکا ہے۔

Bajra Fertilizer Schedule 2026 Per Acre

اس مکمل گائیڈ میں ہم آپ کو بتائیں گے

باجرے میں کون سی کھاد استعمال کریں
فی ایکڑ کھاد کی صحیح مقدار
یوریا، ڈی اے پی اور پوٹاش کا صحیح وقت
آبپاشی کے ساتھ کھاد دینے کا طریقہ
زیادہ پیداوار کے جدید راز
عام غلطیاں جن سے کسان بھائیوں کو بچنا چاہیے

باجرے کی فصل کے لیے زمین کی تیاری

باجرے کی اچھی پیداوار کے لیے زمین نرم اور نرم ہونی چاہیے۔ زمین تیار کرتے وقت 2 سے 3 ہل چلائیں اور آخری ہل کے وقت گوبر کی گلی سڑی کھاد شامل کریں۔

Bajra Fertilizer Schedule 2026 Per Acre

گوبر کی کھاد

ہمارے گاؤں میں اکثر کسان بھائی باجرے کی فصل کے لیے گوبر کی فہد کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تقریبا ایک سے دو ٹرالی گوبر فی ایکڑ لازمی ڈالی جاتی ہے اس سے باجرے کی فصل زیادہ نشونما پاتی ہے اور بہترین پیداوار دیتی ہیں

اس سے
زمین زرخیز بنتی ہے
نمی برقرار رہتی ہے
جڑیں مضبوط ہوتی ہیں

باجرے میں فی ایکڑ کھاد کی مکمل مقدار

کھاد مقدار فی ایکڑ
ڈی اے پی 1 بوری
یوریا 1.5 سے 2 بوریاں
سلفیٹ آف پوٹاش آدھی بوری
زنک 1 سے 2 کلو
بوران 500 گرام

یہ مقدار زمین کی زرخیزی اور پانی کی دستیابی کے حساب سے کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔

باجرے میں ڈی اے پی کب ڈالیں؟

Bajra Fertilizer Schedule 2026 Per Acre

باجرے کی فصل میں ڈی اے پی بنیادی کھاد ہے۔ اس سے جڑیں طاقتور بنتی ہیں اور ابتدائی بڑھوتری تیز ہوتی ہے۔

استعمال کا صحیح وقت

کاشت کے وقت اور اخری ہل کے ساتھ ڈی اے پی کا استعمال بہتر سمجھا جاتا ہے ہمارے گاؤں میں اکثر کسان بھائی جب ڈی اے پی کا استعمال کرتے ہیں تو وہ کاشت کے وقت ڈی اے پی کھاد کا استعمال کرتے ہیں

مقدار
1 بوری فی ایکڑ

ڈی اے پی کا بہترین استعمال اس طرح ہو سکتا ہے کہ اپ پہلے بیج بوئیں اور اس کے بعد ڈی اے پی ڈالیں اگر بیج اور ڈی اے پی کو اکٹھا ڈالا جائے تو باجرے کی فصل کا اگاؤ متاثر ہو سکتا ہے

باجرے میں یوریا ڈالنے کا صحیح شیڈول

یوریا نائٹروجن فراہم کرتی ہے جس سے فصل ہری بھری اور طاقتور بنتی ہے۔

untitled design (42)

پہلا حصہ

پہلے پانی کے وقت آ دھی بوری سے ایک بوری یوریا کھاد دینا بہتر سمجھا جاتا ہے

دوسرا حصہ

فصل کی بڑھوتری کے وقت باقی یوریا کھاد استعمال کریں اس سے فصل کی نشوونما زیادہ ہوتی ہے

اہم بات

یاد رکھیں زیادہ یوریا دینے سے فصل گر سکتی ہے بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ دانہ کمزور رہتا ہے

باجرےمیں پوٹاش کا استعمال

اگر زمین کمزور ہو یا پانی کم مل رہا ہو تو پوٹاش بہت فائدہ دیتی ہے۔

پوٹاش کھاد

فوائد

اس سے دانہ موٹا ہوتا ہے باجرے کی فصل گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے اور فصل مضبوط بنتی ہے

مقدار

آدھی بوری فی ایکڑ
استعمال کا وقت
کاشت کے وقت یا پہلی آبپاشی سے پہلے

باجرےمیں زنک کی اہمیت

پاکستان میں اکثر زمینوں میں زنک کی کمی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے فصل زرد رہتی ہے۔

Bajra Fertilizer Schedule 2026 Per Acre

زنک کی کمی کی علامات

پتوں کا پیلا ہونا
بڑھوتری رک جانا
کمزور پودے

علاج
1 سے 2 کلو زنک فی ایکڑ

زنک کی کمی دور کرنے کے لیے پوٹاش کی کھاد بھی اہم سمجھی جاتی ہے اگر زنک کے ساتھ ساتھ پوٹاش کی کھاد بھی دی جائے تو زنک کی کمی جلدی ختم ہو جاتی ہے

بوران استعمال کرنے کے فائدے

بوران دانہ بننے کے مرحلے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فوائد

اس سے دانہ بھرپور بنتا ہے سٹے بہتر بنتے ہیں اور پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے

مقدار

500 گرام مقدار بہتر سمجھی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ گوبر کی کھاد کا ضرور استعمال کریں

بجرے میں کھاد ڈالنے کا مکمل ٹائم ٹیبل

مرحلہ استعمال ہونے والی کھاد
زمین کی تیاری گوبر کی کھاد
کاشت کے وقت ڈی اے پی + پوٹاش
پہلی آبپاشی یوریا
بڑھوتری کے وقت باقی یوریا
دانہ بننے کے وقت بوران + زنک سپرے

باجرے کی زیادہ پیداوار کے جدید راز

باجرے کی زیادہ پیداوار کے لیے کسان بھائیوں کو چاہیے کہ منظور شدہ بیج کا استعمال کریں اور وقت پر کاشت کریں

Bajra Fertilizer Schedule 2026 Per Acre

جڑی بوٹیوں کا کنٹرول

شروع کے 30 دن بہت ہی اہم ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ اس وقت جڑی بوٹیاں افزائش پا رہی ہوتی ہیں اور ان کو تلف کرنا بہت ضروری ہوتا ہے

متوازن کھاد استعمال کریں

مرحلہ کھاد کا نام مقدار فی ایکڑ استعمال کا وقت فائدہ
زمین کی تیاری گلی سڑی گوبر کھاد 1 سے 2 ٹرالی آخری ہل کے وقت زمین زرخیز اور نرم بنتی ہے
کاشت کے وقت ڈی اے پی (DAP) 1 بوری بیج بونے کے ساتھ جڑیں مضبوط اور ابتدائی بڑھوتری تیز ہوتی ہے
کاشت کے وقت سلفیٹ آف پوٹاش (SOP) آدھی بوری بوائی کے وقت گرمی برداشت اور دانہ مضبوط ہوتا ہے
پہلی آبپاشی یوریا آدھی سے 1 بوری پہلی پانی کے ساتھ فصل ہری بھری اور طاقتور بنتی ہے
بڑھوتری کے وقت باقی یوریا آدھی سے 1 بوری 20 سے 25 دن بعد پودے کی نشوونما تیز ہوتی ہے
دانہ بننے کے وقت بوران 500 گرام سپرے کی صورت میں دانہ بھرپور اور موٹا بنتا ہے
فصل کمزور ہو تو زنک 1 سے 2 کلو آبپاشی یا سپرے کے ساتھ پتوں کی زردی ختم اور بڑھوتری بہتر ہوتی ہے

باجرے کی بہترین پیداوار کے لیے صرف یوریا کھاد پر انصار نہ کریں اور بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دوسری کھادوں پر بھی خاص توجہ دے اور ہو سکے تو گوبر کی کھاد ضرور استعمال کریں

کسانوں کی عام غلطیاں

باجرے کی کاشت میں کسان بھائیوں کی کچھ اہم غلطیاں جو ہم آ پ کو بتانے جا رہے ہیں اگر کسان بھائی ان غلطیوں سے بچیں تو باجرے کی فصل سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے

ایک ساتھ پوری یوریا ڈال دینا

اکثر کسان بھائی یہ سب سے بڑی غلطی کرتے ہیں کہ ایک ساتھ یوریا کھاد ڈال دیتے ہیں ایک ساتھ یوریا کھاد نہیں ڈالنی چاہیے یوریا کھاد کو قسطوں میں استعمال کرنا چاہیے

خشک زمین میں کھاد ڈالنا

اکثر کسان بھائی یہ سب سے بڑی غلطی کرتے ہیں کہ خشک زمین میں کھاد کا استعمال کرتے ہیں اس سے کھاد کا اثر کم ہو جاتا ہے ہمارے گاؤں میں اکثر کسان بھائی جب بھی کھاد ڈالتے ہیں تو وہ شام کے وقت کھاد کا استعمال کرتے ہیں اور پانی کے ساتھ کھاد دیتے ہیں

ناقص بیج استعمال کرنا

اکثر کسان بھائی جب مارکیٹ میں بیج خریدنے جاتے ہیں تو بیج کی تصدیق نہیں کرتے کہ اچھی کوالٹی کا ہے کہ نہیں ہمیشہ کسان بھائیوں کو چاہیے کہ منظور شدہ بیج کا استعمال کریں

دیر سے سپرے کرنا

اکثر کسان بھائی سپرے کرنے میں دیر کر دیتے ہیں جس سے بیماری مزید بڑھ جاتی ہے جب بیماری کا پتہ چلے تو فوری سپرے کرنا چاہیے تاکہ بیماری پر وقت پر کنٹرول کیا جا سکے

باجرےمیں سپرے کب کریں؟

اگر فصل پر

سفید مکھی

لشکری سنڈی

رس چوسنے والے کیڑے

مرحلہ / مسئلہ سپرے کا صحیح وقت ممکنہ کیڑے یا بیماریاں استعمال ہونے والی دوا کی قسم اہم مشورہ
ابتدائی بڑھوتری اگاؤ کے 15 سے 20 دن بعد جیسڈ، تھرپس رس چوسنے والے کیڑوں کی دوا صبح یا شام سپرے کریں
پتوں پر حملہ شروع ہو علامات ظاہر ہوتے ہی سفید مکھی، ایفڈ سسٹمک انسیٹیسائیڈ متاثرہ حصے اچھی طرح کور کریں
پتے مڑنے لگیں فوری سپرے کریں وائرس پھیلانے والے کیڑے سفید مکھی کنٹرول دوا دیر نہ کریں ورنہ نقصان بڑھ سکتا ہے
فصل کی تیز بڑھوتری 25 سے 30 دن بعد لشکری سنڈی سنڈی مار دوا شام کے وقت سپرے زیادہ مؤثر رہتا ہے
پھول یا خوشہ بننے کا وقت خوشہ نکلنے سے پہلے فنگس اور بیماری فنگس کش سپرے نمی زیادہ ہو تو احتیاط ضروری ہے
دانہ بننے کا مرحلہ دانہ بنتے وقت رس چوسنے والے کیڑے ہلکا حفاظتی سپرے ضرورت سے زیادہ سپرے نہ کریں
زنک یا بوران کی کمی پتوں کی زردی یا کمزور فصل غذائی کمی مائیکرو نیوٹرینٹ سپرے یوریا کے ساتھ mix نہ کریں
بارش کے بعد بارش رکنے کے 1 دن بعد فنگس اور کیڑے حفاظتی سپرے گیلی فصل پر سپرے نہ کریں

ہمیشہ زرعی ماہر کے مشورے سے دوا استعمال کریں۔

باجرے کی فی ایکڑ متو قع پیداوار

اگر اچھی زمین ہو اور بروقت کھاد استعمال کی جائے صحیح وقت پر پانی دیا جائے تو باجرے کی پیداوار میں تقریبا 25 سے 40 من فی ایکڑ اضافہ کیا جا سکتا ہے

باجرےکی فصل کے لیے بہترین مشورہ

بجرہ کم خرچ لیکن منافع بخش فصل ہے۔ اگر کسان صحیح وقت پر کھاد، پانی اور سپرے استعمال کرے تو کم زمین سے بھی اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ 2026 میں جدید طریقۂ کاشت کے ساتھ balanced fertilizer management ہی کامیاب بجرہ فصل کا راز ہے۔

باجرے کی فصل میں پوچھے جانے والے عام سوالات

باجرے میں پہلی یوریا کب ڈالیں؟

پہلی آبپاشی کے وقت یوریا ڈالنا بہترین رہتا ہے۔

باجرے میں کون سی کھاد زیادہ ضروری ہے؟

ڈی اے پی اور یوریا بنیادی کھادیں ہیں۔

کیا باجرے میں زنک ضروری ہے؟

جی ہاں، زنک فصل کی بڑھوتری بہتر بناتی ہے۔

باجرے کی زیادہ پیداوار کیسے حاصل کریں؟

اچھا بیج، متوازن کھاد اور بروقت آبپاشی ضروری ہے۔

باجرے کی جدید کاشت کے لیے ہمارے یہ آ رٹیکل ضرور پڑھیں

باجرے کی کاشت 2026 مکمل گائیڈ

باجرے کی بیماریوں کا جدید علاج 2026 مکمل گائیڈ

 

Similar Posts

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *