چاول میں پوٹاش کی کمی کی علامات، نقصانات اور بہترین علاج 2026 | Rice Potash Deficiency Guide
تعارف
چاول پاکستان کی اہم ترین فصلوں میں شامل ہے، لیکن مناسب کھاد اور غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے پیداوار شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ جس میں ایک اہم غذا پوٹاش بھی شامل ہے۔ اگر چاول کی فصل میں پوٹاش کی کمی ہو جائے تو پتے خشک ہونا شروع ہو جاتے ہیں، پودا کمزور پڑ جاتا ہے اور پیداوار میں واضح کمی آتی ہے۔

2026 میں موسمی تبدیلیوں اور شدید گرمی کی وجہ سے زمین کی زرخیزی بہت کم ہوتی جا رہی ہے جس سے چاول کی فصل میں پوٹاش کی کمی کا مسئلہ زیادہ بڑھ رہا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم چاول میں پوٹاش کی کمی کی علامات، نقصانات، وجوہات، بہترین کھادیں اور مکمل علاج تفصیل سے جانیں گے۔
چاول میں پوٹاش کیا کام کرتا ہے؟
پوٹاش چاول کی فصل کے لیے انتہائی اہم غذا ہے یہ پودے کو مضبوط بنانے بیماریوں سے بچانے اور دانہ بھرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اگر پوٹاش کی کمی زیادہ ہو جائے تو فصل کی پیداوار میں واضح کمی دیکھنے کو ملتی ہے
پوٹاش کے اہم فوائد
پودے کو طاقت دیتا ہے
پتوں کو سبز رکھتا ہے
دانے بھرنے میں مدد دیتا ہے
پانی کی کمی برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے
بیماریوں کے خلاف قوت بڑھاتا ہے
فصل کو گرنے سے بچاتا ہے
چاول میں پوٹاش کی کمی کی علامات
چاول کی فصل میں پوٹاش کی کمی کی کئی واضح نشانیاں ہوتی ہیں اگر کسان بھائی بروقت ان علامات کو پہچان لے اور وقت پر علاج کرے تو فصل کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے

اہم علامات
پوٹاش کی کمی کی اہم علامات یہ ہیں اگر ان پر کسان بھائی کنٹرول کر لیں تو فصل کو بچایا جا سکتا ہے
پتوں کے کنارے زرد ہونا
چاول میں پوٹاش کی کمی کی سب سے پہلی اور عام علامت پتوں کے کناروں کا زرد ہونا ہے۔ ابتدا میں صرف پتوں کے کنارے ہلکے پیلے نظر آتے ہیں، لیکن اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہی حصہ بعد میں بھورا اور خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
یہ مسئلہ زیادہ تر پرانے پتوں پر پہلے ظاہر ہوتا ہے کیونکہ پودا نئی نشوونما کے لیے پوٹاش کو اوپر منتقل کرنے لگتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ
پتے جلنے لگتے ہیں
پودا کمزور ہو جاتا ہے
دانے صحیح نہیں بھرتے
پیداوار کم ہو سکتی ہے
فوری حل
فی ایکڑ مناسب مقدار میں MOP یا SOP استعمال کریں
متوازن کھاد دیں
کھیت میں پانی کا بہتر انتظام رکھیں
زیادہ یوریا کے استعمال سے بچیں
پتوں کا جلنا
چاول میں پوٹاش کی شدید کمی ہونے پر پتوں کے کنارے جلنے لگتے ہیں۔ ابتدا میں کنارے پیلے ہوتے ہیں، لیکن بعد میں یہی حصہ بھورا، خشک اور جلا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ یہ علامت زیادہ تر پرانے پتوں میں پہلے ظاہر ہوتی ہے۔

پتوں کا جلنا اس بات کی نشانی ہے کہ پودے کو مناسب مقدار میں پوٹاش نہیں مل رہی، جس کی وجہ سے پودا کمزور ہو جاتا ہے اور خوراک صحیح طریقے سے تیار نہیں کر پاتا۔
پتوں کے جلنے کے نقصانات
پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے
پتیاں خشک ہونا شروع ہو جاتی ہیں
دانے کمزور رہ جاتے ہیں
پیداوار میں واضح کمی آ سکتی ہے
بیماریوں کا حملہ بڑھ سکتا ہے
بہترین علاج
فی ایکڑ مناسب مقدار میں میوریٹ آف پوٹاش (MOP) استعمال کریں
متوازن کھاد ڈالیں
زیادہ یوریا کے استعمال سے بچیں
زمین کا ٹیسٹ کروائیں
پانی کا مناسب انتظام رکھیں
اگر بروقت علاج کر لیا جائے تو فصل کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔
پودے کی کمزور نشوونما
چاول میں پوٹاش کی کمی کی وجہ سے پودے کی نشوونما بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ پودا مناسب طاقت حاصل نہیں کر پاتا جس کی وجہ سے اس کی بڑھوتری سست ہو جاتی ہے اور فصل کمزور نظر آنے لگتی ہے۔

ایسے پودوں میں
قد چھوٹا رہ جاتا ہے
پتیاں کمزور اور بے جان دکھائی دیتی ہیں
جڑوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے
بالیاں مکمل طور پر نہیں بنتیں
دانے کم بھرنے لگتے ہیں
بہترین حل
فی ایکڑ مناسب مقدار میں پوٹاش کھاد استعمال کریں
یوریا کے ساتھ متوازن کھاد ڈالیں
زمین میں نامیاتی مادہ بڑھائیں
بروقت آبپاشی کریں
فصل کی ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کریں
بروقت پوٹاش فراہم کرنے سے پودا دوبارہ تیزی سے بڑھنا شروع کر سکتا ہے اور فصل کی صحت بہتر ہو جاتی ہے۔
دانے کم بھرنا

چاول میں پوٹاش کی کمی کا ایک بڑا نقصان دانوں کا مکمل نہ بھرنا ہے۔ جب پودے کو مناسب مقدار میں پوٹاش نہیں ملتی تو خوراک صحیح طریقے سے بالیوں تک منتقل نہیں ہو پاتی، جس کی وجہ سے دانے کمزور، ہلکے اور ادھورے رہ جاتے ہیں۔
اس مسئلے میں
بالیاں مکمل نہیں بھرتیں
دانوں کا وزن کم ہو جاتا ہے
کئی دانے خالی رہ جاتے ہیں
فصل کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے
مارکیٹ ریٹ کم مل سکتا ہے
پوٹاش دانے بھرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے اس کی کمی براہِ راست پیداوار پر اثر ڈالتی ہے۔
بہترین علاج
فصل کے اہم مراحل پر پوٹاش کھاد ضرور استعمال کریں
MOP یا SOP متوازن مقدار میں ڈالیں
صرف یوریا پر انحصار نہ کریں
مناسب آبپاشی برقرار رکھیں
زمین کا ٹیسٹ کروائیں
پودے کا گر جانا
چاول میں پوٹاش کی کمی ہونے پر پودے کے تنے کمزور ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے فصل ہوا، بارش یا زیادہ وزن برداشت نہیں کر پاتی اور گرنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کو زرعی زبان میں “Lodging” بھی کہا جاتا ہے۔

جب پودا گر جائے تو
کٹائی مشکل ہو جاتی ہے
دانے خراب ہونے لگتے ہیں
پیداوار کم ہو جاتی ہے
بیماریوں اور پھپھوندی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
فصل کا معیار متاثر ہوتا ہے
پوٹاش پودے کے تنوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر اس کی کمی ہو تو پودا کمزور اور نرم رہ جاتا ہے۔
بہترین علاج
متوازن کھاد استعمال کریں
پوٹاش کھاد لازمی شامل کریں
یوریا مناسب مقدار میں دیں
کھیت میں پانی کا بہتر انتظام رکھیں
مضبوط اقسام کا انتخاب کریں
بروقت پوٹاش فراہم کرنے سے تنے مضبوط ہوتے ہیں اور فصل گرنے کے خطرات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں
پرانے پتوں پر زیادہ اثر
چاول میں پوٹاش کی کمی کی ایک اہم پہچان یہ ہے کہ علامات سب سے پہلے پرانے پتوں (Older Leaves) پر ظاہر ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پودا پوٹاش کو نئی بڑھوتری اور جوان پتوں کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس سے پرانے پتے پہلے متاثر ہوتے ہیں۔

عام طور پر
پرانے پتوں کے کنارے پہلے زرد ہوتے ہیں
پھر وہ بھورے اور خشک ہونے لگتے ہیں
آہستہ آہستہ پورا پتا متاثر ہو جاتا ہے
نئی پتیاں نسبتاً دیر تک سبز رہتی ہیں
یہ ایک واضح علامت ہے کہ فصل میں پوٹاش کی کمی شروع ہو چکی ہے اور فوری علاج کی ضرورت ہے۔
بہترین حل
فوری طور پر پوٹاش کھاد (MOP یا SOP) استعمال کریں
متوازن NPK کھاد کا استعمال کریں
زمین کا ٹیسٹ کروائیں
زیادہ یوریا کے استعمال سے بچیں
نامیاتی مادہ شامل کریں
اگر اس علامت پر شروع میں ہی توجہ دے دی جائے تو فصل کو مکمل نقصان سے بچایا جا سکتا ہے اور پیداوار بہتر رکھی جا سکتی ہے۔
چاول میں پوٹاش کی کمی کیوں ہوتی ہے؟
چاول کی فصل میں پوٹاش کی کمی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب زمین میں اس غذائی جز کی مقدار کم ہو جائے یا پودا اسے صحیح طریقے سے جذب نہ کر سکے۔ یہ مسئلہ زیادہ تر کسانوں کی غیر متوازن کھاد ڈالنے کی وجہ سے بڑھتا ہے۔

اہم وجوہات
زمین میں پوٹاش کی کمی
مسلسل ایک ہی فصل کاشت کرنا
کھاد کا غیر متوازن استعمال
زیادہ پانی لگانا
ہلکی زمینیں
نامیاتی مادے کی کمی
صرف یوریا کا زیادہ استعمال
چاول میں پوٹاش کی کمی سے ہونے والے نقصانات
اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو چاول کی فصل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
بڑے نقصانات
پیداوار میں 20 سے 40 فیصد تک کمی
دانے کمزور رہ جاتے ہیں
بیماریوں کا حملہ بڑھ جاتا ہے
فصل جلد سوکھنے لگتی ہے
مارکیٹ ویلیو کم ہو جاتی ہے
چاول میں پوٹاش کی کمی کا بہترین علاج
پوٹاش کی کمی دور کرنے کے لیے مناسب کھاد اور متوازن غذائیت انتہائی ضروری ہے۔

میوریٹ آف پوٹاش (MOP)
یہ سب سے عام اور بہترین پوٹاش کھاد ہے زیادہ تر کسان بھائی یہ کھاد استعمال کرتے ہیں
| فصل / مرحلہ | مقدار (فی ایکڑ) | استعمال کا وقت | طریقہ استعمال |
|---|---|---|---|
| چاول (زمین کی تیاری) | 1 بوری (تقریباً 50 کلو) | آخری ہل کے وقت | زمین میں اچھی طرح ملا دیں |
| چاول (نشوونما مرحلہ) | 1/2 بوری (اگر کمی ہو) | 25–35 دن بعد | پانی کے ساتھ یا کھڑی فصل میں |
| کپاس | 1 بوری | پہلے یا درمیانی مرحلہ | زمین میں ڈال کر ہل چلائیں |
| مکئی | 1/2 تا 1 بوری | ابتدائی مرحلہ | زمین میں بیج کے ساتھ |
| سبزیاں | 20–25 کلو | ضرورت کے مطابق | قطاروں میں ڈالیں |
اس کھاد کا استعمال ہم نے اس ٹیبل میں بہترین طریقے سے سمجھایا ہے لیکن اپنے علاقے کے حساب سے اور ضرورت کے مطابق کھاد کا استعمال کریں
سلفیٹ آف پوٹاش (SOP)
اگر زمین سیم زدہ ہو یا بہتر کوالٹی چاہیے تو ایس او پی کا استعمال ضرور کریں ہمارے گاؤں میں اکثر کسان بھائی ایس او پی خد کے ساتھ ساتھ گوبر کی کھاد کا ضرور استعمال کرتے ہیں اس سے زمین کو مزید طاقت ملتی ہے
فوائد
اس سے دانے کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے
پودا زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور بہتر نشونما پاتا ہے
بیماریوں سے بہتر بچاؤ
متوازن کھاد استعمال کریں
صرف یوریا استعمال کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
| کھاد کا نام | کام کیا ہے؟ | فی ایکڑ مقدار (عام گائیڈ) | استعمال کا وقت |
|---|---|---|---|
| یوریا (Urea) | پودے کو سبز اور تیزی سے بڑھاتا ہے | 1–2 بوری | 2–3 مراحل میں تقسیم کر کے |
| ڈی اے پی (DAP) | جڑیں مضبوط کرتا ہے، ابتدائی طاقت دیتا ہے | 1 بوری | بوائی/پنیری کے وقت |
| پوٹاش (MOP) | دانے بھرنے اور پودا مضبوط کرنے میں مدد | 1 بوری | زمین کی تیاری یا درمیانی مرحلہ |
| زنک (Zinc) | پتوں کی صحت اور نشوونما بہتر کرتا ہے | 5–10 کلو | ابتدائی مرحلہ |
| نامیاتی کھاد | زمین کی زرخیزی بڑھاتی ہے | 1–2 ٹرالی | زمین کی تیاری کے وقت |
چاول میں پوٹاش کھاد ڈالنے کا صحیح وقت

صحیح وقت پر کھاد ڈالنا بہت ضروری ہے۔
| مرحلہ | پوٹاش استعمال |
|---|---|
| زمین کی تیاری | آدھی مقدار |
| پنیری منتقل کرنے کے بعد | باقی مقدار |
| فصل کمزور ہو | سپرے یا اضافی خوراک |
پوٹاش کی کمی سے بچاؤ کے طریقے
زمین کا ٹیسٹ کروائیں
نامیاتی کھاد استعمال کریں
متوازن کھاد ڈالیں
کھیت میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں
فصلوں کی تبدیلی کریں
فی ایکڑ پوٹاش کھاد کی سفارش
| زمین کی قسم | سفارش |
|---|---|
| ہلکی زمین | 1 بوری MOP |
| درمیانی زمین | ½ سے 1 بوری |
| کمزور زمین | Soil Test کے مطابق |
ماہرین زراعت کی اہم ہدایات
یوریا کے ساتھ لازمی پوٹاش شامل کریں
زیادہ پانی سے غذائی اجزاء ضائع ہو سکتے ہیں
ابتدائی علامات نظر آتے ہی علاج کریں
SOP بہتر معیار کے لیے مفید ہے
نتیجہ
چاول میں پوٹاش کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے جو فصل کی پیداوار اور معیار دونوں کو متاثر کرتا ہے۔ اگر کسان بھائی بروقت علامات پہچان کر متوازن کھاد استعمال کرے تو نہ صرف فصل کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ پیداوار میں نمایاں اضافہ بھی ممکن ہے۔ 2026 میں بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے پوٹاش کا درست اور متوازن استعمال انتہائی ضروری ہے۔
پوٹاش کی کمی کے لیے پوچھے جانے والے عام سوالات
چاول میں پوٹاش کی کمی کی پہلی علامت کیا ہے؟
پتوں کے کناروں کا زرد ہونا اور بعد میں جلنا۔
چاول کے لیے بہترین پوٹاش کھاد کون سی ہے؟
میوریٹ آف پوٹاش (MOP) عام طور پر بہترین اور سستی کھاد سمجھی جاتی ہے۔
پوٹاش کی کمی سے پیداوار پر کیا اثر پڑتا ہے؟
پیداوار 20 سے 40 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
کیا صرف یوریا کافی ہے؟
نہیں، متوازن کھاد کے بغیر فصل کمزور ہو جاتی ہے۔
چاول کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے ہمارے یہ آ رٹیکل ضرور پڑھیں
چاول میں پتہ مڑنے کی بیماری کا مکمل علاج 2026 | Leaf Curl Disease in Rice Crop
چاول میں زنک کی کمی کی علامات اور بہترین علاج
چاول میں کھاد ڈالنے کا شیڈول 2026