گملوں میں سبزیاں اگانے کا مکمل طریقہ 2026
تعارف
آج کل مہنگائی کے دور میں بہت سے لوگ گھر میں تازہ اور خالص سبزیاں اگانے کی طرف آ رہے ہیں۔ خاص طور پر شہروں میں جہاں زمین کم ہوتی ہے، وہاں گملوں میں سبزیاں اگانا ایک بہترین اور آسان حل بن چکا ہے۔ اگر صحیح طریقہ اپنایا جائے تو چھوٹے سے صحن، بالکونی یا چھت پر بھی اچھی سبزیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔اس مکمل گائیڈ میں ہم اپ کو گملوں میں سبزیاں اگانے کا مکمل طریقہ 2026 سمجھائیں گے

گملوں میں سبزیاں اگانے کے فوائد
گملوں میں سبزیاں اگانے کے بہت سارے فوائد ہیں زیادہ تر شہروں میں لوگ گملوں میں سبزیاں اگاتے ہیں کیونکہ ادھر زمین کی قلت ہوتی ہے اس لیے لوگ گملوں میں سبزیاں اگانا پسند کرتے ہیں
| فائدہ | تفصیل |
|---|---|
| تازہ سبزیاں | کیمیکل سے پاک سبزیاں ملتی ہیں |
| کم جگہ میں کاشت | چھت، بالکونی یا صحن میں ممکن |
| کم خرچ | چھوٹے بجٹ میں شروع کیا جا سکتا ہے |
| خوبصورتی | گھر کا ماحول خوبصورت لگتا ہے |
| ذہنی سکون | باغبانی ذہنی سکون دیتی ہے |
گملوں کیلئے بہترین سبزیاں
ہر سبزی گملے میں اچھے طریقے سے نہیں اگائی جا سکتی اس لیے ابتدا میں بہترین سبزیوں کا انتخاب کرنا بہت ہی ضروری ہے جو کہ گملوں میں اگائی جا سکتی ہوں

گملوں میں آسانی سے اگنے والی سبزیاں
| سبزی | گملے کا سائز |
|---|---|
| ٹماٹر | درمیانہ یا بڑا |
| ہری مرچ | درمیانہ |
| دھنیا | چھوٹا |
| پودینہ | چھوٹا |
| پالک | درمیانہ |
| میتھی | درمیانہ |
| کریلا | بڑا |
| کھیرا | بڑا |
| بینگن | بڑا |
گملوں کا انتخاب کیسے کریں؟
صحیح گملہ اچھی پیداوار کے لیے بہت ہی اچھا ثابت ہوتا ہے لیکن اگر گملے کا انتخاب صحیح طریقے سے نہ کیا جائے تو نقصان پہنچ سکتا ہے
بہترین گملے کی خصوصیات
نیچے سوراخ موجود ہوں
پانی کھڑا نہ ہو
مضبوط پلاسٹک یا مٹی کا ہو
دھوپ برداشت کر سکے
مٹی کی تیاری
گملوں میں عام مٹی استعمال کرنے سے اکثر پودے اچھی growth نہیں کرتے۔ بہترین نتائج کیلئے ہلکی اور نرم مٹی استعمال کریں۔

بہترین مٹی کا فارمولا
| چیز | مقدار |
|---|---|
| باغ کی مٹی | 50٪ |
| گوبر کی کھاد | 30٪ |
| ریت | 20٪ |
یہ مکسچر پانی بھی اچھی طرح جذب کرتا ہے اور جڑوں کو ہوا بھی ملتی رہتی ہے۔
بیج لگانے کا صحیح طریقہ
گملوں میں سبزیاں لگانے سے پہلے بیج کا استعمال بہت ضروری ہے بیج کا استعمال اچھے طریقے سے کرنا چاہیے
اہم باتیں
بیج زیادہ گہرائی میں نہ دبائیں
ہلکا پانی دیں
گملہ دھوپ والی جگہ رکھیں
بیج اگنے کا وقت
| سبزی | اگنے کا وقت |
|---|---|
| ٹماٹر | 7–10 دن |
| مرچ | 10–15 دن |
| پالک | 5–7 دن |
| دھنیا | 7–12 دن |
دھوپ کتنی ضروری ہے؟
زیادہ تر سبزیوں کے لیے پانچ سے سات گھنٹے کی دو ضروری ہوتی ہے
اگر دھوپ کم ہو تو
پودے لمبے اور کمزور ہو جاتے ہیں
پھل کم لگتے ہیں
پانی دینے کا صحیح طریقہ
بہت سے لوگ روز زیادہ پانی دے دیتے ہیں، جس سے جڑیں خراب ہو جاتی ہیں۔

بہترین طریقہ
گرمیوں میں روزانہ ہلکا پانی
سردیوں میں وقفے سے پانی
شام یا صبح پانی دینا بہتر
پانی کا شیڈول
| موسم | پانی دینے کا وقت |
|---|---|
| گرمی | روزانہ |
| سردی | 2–3 دن بعد |
| بارش | ضرورت کے مطابق |
کھاد کا استعمال
گملوں میں پودوں کو وقتاً فوقتاً کھاد دینا ضروری ہے۔
بہترین کھادیں
گوبر کی کھاد
کمپوسٹ
ورمی کمپوسٹ
مائع نامیاتی کھاد
کھاد دینے کا شیڈول
| وقت | کھاد |
|---|---|
| ہر 15 دن بعد | ہلکی نامیاتی کھاد |
| پھول آنے پر | پوٹاش والی کھاد |
| کمزور growth پر | کمپوسٹ |
بیماریوں اور کیڑوں کا علاج
گملوں میں کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ وقت پر کیڑوں اور بیماریوں کا علاج کر لیا جائے تاکہ سبزی خراب نہ ہو

عام مسائل
سفید مکھی
پتوں کا زرد ہونا
فنگس
چیونٹیاں
آسان گھریلو علاج
نیم کا اسپرے
صابن ملا پانی
متاثرہ پتے ہٹا دیں
کریلا اور کھیرا گملے میں کیسے اگائیں؟
کریلا اور کھیرا بیل والی سبزیاں ہیں، اس لیے
بڑا گملہ استعمال کریں
جالی یا سہارے کا انتظام کریں
یہ سبزیاں گرمیوں میں بہترین پیداوار دیتی ہیں۔

چھت پر سبزیاں اگانے کیلئے اہم مشورے
چھت پر سبزیاں اگانا بہترین طریقہ ہے لیکن اس کے لیے چند باتیں یاد رکھیں
ضروری باتیں
پانی جمع نہ ہونے دیں
ہفتے میں ایک بار گملے چیک کریں
خراب پتے فوراً ہٹا دیں
اچھی دھوپ والی جگہ منتخب کریں
عام غلطیاں جو لوگ کرتے ہیں
| غلطی | نقصان |
|---|---|
| زیادہ پانی | جڑیں خراب |
| کم دھوپ | کم پیداوار |
| چھوٹا گملہ | growth رک جاتی ہے |
| خراب مٹی | کمزور پودے |
گملوں میں سبزیوں سے کتنی بچت ہو سکتی ہے؟
تھوڑا تیل اگر گھر میں دھنیا ٹماٹر پودینہ باقاعدگی سے اگائے جائیں تو ماہانہ اچھی خاصی بچت ہو سکتی ہے خاص طور پر بڑے شہروں میں جہاں سبزیاں مہنگی ملتی ہیں
میری رائے
میرے خیال میں ہر گھر میں کم از کم چند گملے ضرور ہونے چاہئیں۔ آج کل خالص سبزی ملنا مشکل ہو گیا ہے، اس لیے گھر میں اگائی گئی سبزیاں صحت کیلئے بھی بہتر ہیں اور خرچہ بھی کم کرتی ہیں۔ اگر تھوڑی سی محنت اور صحیح معلومات ہوں تو چھوٹے سے گھر میں بھی بہترین kitchen gardening کی جا سکتی ہے۔
FAQs – گملوں میں سبزیاں اگانے سے متعلق سوالات
گملوں میں سب سے آسان سبزی کون سی اگتی ہے؟
پودینہ، دھنیا، پالک اور ہری مرچ گملوں میں آسانی سے اگ جاتی ہیں اور کم دیکھ بھال مانگتی ہیں۔
گملوں میں سبزیوں کیلئے کون سی مٹی بہترین ہوتی ہے؟
ہلکی اور نرم میرا مٹی جس میں گوبر کی کھاد اور ریت شامل ہو، سبزیوں کیلئے بہترین رہتی ہے۔
گملوں میں روزانہ پانی دینا ضروری ہے؟
گرمیوں میں اکثر روزانہ پانی دینا پڑتا ہے، لیکن سردیوں میں 2–3 دن بعد بھی کافی ہوتا ہے۔
کیا چھت پر سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں؟
جی ہاں، اگر مناسب دھوپ اور پانی کا انتظام ہو تو چھت پر کامیابی سے سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں۔
گملوں میں ٹماٹر اور کریلا اگ سکتا ہے؟
جی ہاں، بڑے گملوں میں ٹماٹر، کریلا اور کھیرا اچھی پیداوار دیتے ہیں۔
گملوں میں سبزیوں کیلئے کون سی کھاد بہتر ہے؟
نامیاتی کھاد، گوبر کی کھاد اور کمپوسٹ سب سے بہتر سمجھی جاتی ہیں۔
کریلے کی کاشت کے لیے ہمارا یہ آ رٹیکل ضرور پڑھیں
کریلے کی کاشت کا مکمل طریقہ 2026 – زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی جدید گائیڈ
2 Comments