پاکستان میں موسم کے حساب سے کاشت ہونے والی سبزیوں کی مکمل لسٹ 2026 | Seasonal Vegetables in Pakistan
تعارف
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں مختلف موسموں میں مختلف اقسام کی سبزیاں کامیابی سے کاشت کی جاتی ہیں۔ اگر کسان بھائی یا گھریلو سبزیاں اگانے والے افراد موسم کے حساب سے صحیح سبزی کا انتخاب کریں تو نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ بیماریوں اور اخراجات میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ سال 2026 میں جدید زرعی طریقوں، بہتر بیجوں اور موسمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزیوں کی درست پلاننگ بہت ضروری ہو گئی ہے۔
پاکستان میں عموماً سبزیوں کی کاشت کو چار بڑے موسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے
سردیوں کی سبزیاں
گرمیوں کی سبزیاں
بارش کے موسم کی سبزیاں
سال بھر اگنے والی سبزیاں
پاکستان میں سردیوں کے موسم میں کاشت ہونے والی سبزیاں
سردیوں کا موسم پاکستان میں تقریبا اکتوبر سے فروری تک رہتا ہے اس دوران ٹھنڈا موسم ہوتا ہے اور بہت ساری سبزیوں کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے

گوبھی
گوبھی پاکستان کی مشہور سردیوں کی سبزی ہے۔ اس میں پھول گوبھی، بند گوبھی اور بروکلی شامل ہیں۔ ٹھنڈا موسم اس کی بہتر نشوونما کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
کاشت کا وقت
گوبھی کی کاش ستمبر سے نومبر تک کی جا سکتی ہے یہ گوبھی کی کاشت کے لیے بہترین موسم سمجھا جاتا ہے
اہم فوائد
زیادہ منافع
مارکیٹ میں زیادہ طلب
بیماری نسبتاً کم
مٹر
مٹر کی فصل پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بڑی مقدار میں اگائی جاتی ہے۔
کاشت کا وقت
مٹر کی کاشت کے لیے بہترین موسم اکتوبر سے نومبر ہے اور یہ موسم مٹر کی کاشت کے لیے موزوں ترین موسم سمجھا جاتا ہے۔
اہم خصوصیات
کم خرچ فصل
جلد تیار ہونے والی سبزی
سبز دانوں کی اچھی قیمت
گاجر
گاجر سردیوں میں اگنے والی ایک بہترین سبزی ہے جو سردیوں میں بہترین مٹھاس پیدا کرتی ہے۔
کاشت کا وقت
اکتوبر تا دسمبر گاجر اگانے کا بہترین وقت سمجھا جاتا ہے۔ اس وقت ٹھنڈ زیادہ شدید ہوتی ہے اور گاجر کی اچھی کاشت کی جاسکتی ہے۔
فائدے
جوس انڈسٹری میں استعمال
وٹامن اے سے بھرپور
زیادہ پیداوار
پالک
پالک ایک تیزی سے اگنے والی سبزی ہے۔

کاشت کا وقت
پالک کی کاشت کے لیے بہترین وقت کاشت ستمبر سے فروری تک سمجھا جاتا ہے اور اکثر کسان بھائی ہمارے گاؤں میں بھی اسی دوران پالک کی کاشت کرتے ہیں جس سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے
خاص بات
پالک گھریلو باغبانی کے لیے بہترین سبزی مانی جاتی ہے اور اکثر خواتین گھر میں پالک کی سبزی اگاتی ہیں
شلجم اور مولی
شلجم اور مولی یہ دونوں جڑ والی سبزیاں سرد علاقوں میں بہترین پیدا وار دیتی ہیں اور دوسری سبزیوں کی نسبت ان میں منافع بھی زیادہ ہوتا ہے
کاشت کا وقت
شلجم اور مولی کی سبزیوں کے لیے بہترین کاشت کا وقت اکتوبر سے جنوری تک سمجھا جاتا ہے اور اکثر کسان بھائی اسی دوران شلجم اور مولی کی سبزی اگاتے ہیں
پاکستان میں گرمیوں کے موسم میں کاشت ہونے والی سبزیاں
گرمیوں کا موسم مارچ سے جون تک رہتا ہے۔ اس موسم میں گرمی برداشت کرنے والی سبزیاں زیادہ کامیاب رہتی ہیں۔

بھنڈی
بھنڈی گرمی کو برداشت کرنے والی اہم ترین سبزیوں میں سے ایک ہے اور اس کی زیادہ پیداوار کی وجہ سے کسان بھائیوں کواس سے زیادہ منافع بھی حاصل کرتے ہیں۔
کاشت کا وقت
بھنڈی کی کاشت کے لیے بہترین وقت فروری تا اپریل سمجھا جاتا ہے اور اکثر کسان بھائی ہمارے گاؤں میں اسی دوران بھنڈی کی سبزی اگاتے ہیں
اہم فوائد
مارکیٹ میں مسلسل طلب
کم پانی میں بہتر پیداوار
جلد تیار ہونے والی فصل
کریلا
کریلا گرمیوں میں اچھی امدنی دینے والی سبزی ہے اور اکثر کسان بھائی اس کو زیادہ اگانا پسند کرتے ہیں کیونکہ مارکیٹ میں اس کی ڈیمانڈ دوسری سبزیوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے
کاشت کا وقت
کریلے کی سبزی اگانے کے لیے بہترین وقت فروری سے مارچ تک سمجھا جاتا ہے کسان بھائی اسی دوران کریلے کی سبزی اگاتے ہیں
خاص فوائد
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
زیادہ قیمت والی سبزی
سبزی منڈی میں مارکیٹ زیادہ
ٹماٹر
ٹماٹر کا شمار پاکستان کی اہم سبزیوں میں ہوتا ہے اور ٹماٹر پورے پاکستان میں کاشت کیا جاتا ہے اس لیے مارکیٹ میں ٹماٹر کی مانگ ہمیشہ زیادہ رہتی ہے۔

کاشت کا وقت
ٹماٹر کی کاشت کے لیے پاکستان میں اہم ترین موسم جنوری سے مارچ تک ہوتا ہے اور کسان بھائی اسی دوران ٹماٹر کی سبزی اگاتے ہیںاہم بات
اہم بات
درجہ حرارت زیادہ بڑھنے سے فصل متاثر ہو سکتی ہے اس لیے مناسب پانی کا انتظام رکھنا چاہیے
مرچ
پاکستان میں ہری مرچیں اور سرخ مرچ دونوں اہم ہیں، اس لیے یہ دونوں سبزیاں بڑے پیمانے پر اگائی جاتی ہیں اور بیرون ملک بھی برآمد کی جاتی ہیں۔
کاشت کا وقت
سبز اور لال مرچ کا بہترین وقت کاشت فروری سے اپریل تک ہوتا ہے
فوائد
ایکسپورٹ میں استعمال
اچھی مارکیٹ ویلیو
کھیرا اور لوکی
یہ بیل دار دونوں سبزیاں گرمیوں میں بہت اچھی پیداوار دیتی ہیں جس سے کسان بھائیوں کو اچھا منافع حاصل ہو تا ہے
کاشت کا وقت
ان سبزیوں کے اگانے کا بہترین وقت فروری سے اپریل تک ہوتا ہے اور زیادہ تر اسی دوران یہ دو سبزیاں اگائی جاتی ہیں
بارش کے موسم میں اگنے والی سبزیاں
مون سون یا بارش کا موسم جولائی سے ستمبر تک رہتا ہے۔ اس دوران نمی والی زمین میں بعض سبزیاں بہت اچھی پیداوار دیتی ہیں۔

تورئی
تورئی نمی والے موسم میں بہترین پیداوار دیتی ہے اور تیزی سے بڑھتی ہے اس لیے کسان اس کو نمی میں زیادہ اگانا پسند کرتے ہیں
کاشت کا وقت
توری کی سبزی اگانے کے لیے بہترین وقت جون سے جولائی تک ہوتا ہے جوایک بہترین وقت سمجھا جاتا ہے
کدو
کدو ایک کم خرچ اور زیادہ پیداوار دینے والی سبزی ہے اور اکثر اوقات یہ سبزی زیادہ تر گاؤں میں اگائی جاتی ہے کیونکہ اس پر خرچہ بھی کم آ تا ہے اور پیداوار بھی زیادہ ملتی ہے
اہم فوائد
دیہاتی علاقوں میں زیادہ کاشت
کم دیکھ بھال
بینگن
بینگن کی سبزی بارش اور گرمی دونوں موسموں میں اگائی جا سکتی ہے اور یہ سبزی زیادہ فائدہ دیتی ہے اور زیادہ پیداوار دیتی ہے
کاشت کا وقت
بینگن کی کاشت کے لیے بہترین وقت کاشت جون سے اگست تک سمجھا جاتا ہے
سیم
سیم ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جو کہ زیادہ پیداوار دیتی ہے اور اس کی دیکھ بھال بھی دوسری سبزیوں کی نسبت کم ہوتی ہے
اہم خصوصیات
بیل دار فصل
زیادہ پیداوار
سال بھر اگنے والی سبزیاں
بعض سبزیاں ایسی ہیں جنہیں تقریباً پورا سال اگایا جا سکتا ہے اگر مناسب دیکھ بھال اور آبپاشی موجود ہو۔
دھنیا
دھنیا ہر موسم میں آسانی سے اگتا ہے اور یہ ایک ایسی سبزی ہے جو بہترین پیداوار دیتی ہے۔ گاؤں کے زیادہ تر کاشتکار بڑی مقدار میں دھنیا استعمال کرتے اور اگاتے ہیں۔ مارکیٹ میں اس کی مانگ ہمیشہ زیادہ رہتی ہے۔
فوائد
کم جگہ میں کاشت
جلد تیار
پودینہ
پودینہ گھریلو استعمال میں بہت مقبول ہے اور شہروں میں بھی اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے
اہم بات
زیادہ پانی والی زمین میں بہترین نشوونما اور بڑھوتری ہوتی ہے
ہری پیاز
ہری پیاز سال بھر اگائی جا سکتی ہے اور اس پر خرچ بھی کم اتا ہے اور پیداوار بھی زیادہ ہوتی ہے
پاکستان میں سبزیوں کی کاشت کے لیے اہم مشورے
اگر کسان بھائی ان باتوں پر عمل کر لیتے ہیں تو سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے
معیاری بیج استعمال کریں
ہمیشہ تصدیق شدہ اور بیماری سے پاک بیج استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔
موسم کے مطابق کاشت کریں
سبزیوں کی کاشت ہمیشہ صحیح موسم میں کرنی چاہیے غلط موسم میں سبزی کاشت کرنے سے پیداوار کم اور بیماریاں زیادہ بڑھ سکتی ہیں
مناسب آبپاشی کریں
سبزیوں کی کاشت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ پانی کا مناسب استعمال کیا جائے زیادہ یا کم پانی دونوں فصل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں
کھاد کا متوازن استعمال
سبزیوں کی کاشت کے لیے ضروری ہے کہ کسان بھائی نامیاتی اور کمیائی کھادوں کا متوازن مقدار میں استعمال کریں اس سے سبزیاں بہتر ہوتی ہیں اور اچھی پیداوار دیتی ہیں اور بیماریوں پر بھی وقت پر کنٹرول کرنا ضروری ہے
گھریلو باغبانی کے لیے بہترین سبزیاں
اگر آپ گھر میں کچن گارڈن بنانا چاہتے ہیں تو یہ سبزیاں بہترین رہیں گی
پالک
دھنیا
پودینہ
ٹماٹر
مرچ
ہری پیاز
اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)
پاکستان میں سبزیوں کی کاشت کے لیے بہترین موسم کون سا ہے؟
پاکستان میں ہر موسم کی اپنی الگ سبزیاں ہیں، تاہم سردیوں کا موسم سبزیوں کی کاشت کے لیے سب سے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس دوران بیماریوں کا حملہ کم ہوتا ہے اور پیداوار بہتر حاصل ہوتی ہے۔
گرمیوں میں کون سی سبزیاں زیادہ منافع دیتی ہیں؟
گرمیوں میں بھنڈی، کریلا، مرچ، کھیرا اور ٹماٹر زیادہ منافع دینے والی سبزیاں سمجھی جاتی ہیں۔
گھریلو باغبانی کے لیے کون سی سبزیاں آسان ہیں؟
پالک، دھنیا، پودینہ، مرچ اور ٹماٹر گھر میں آسانی سے اگائی جا سکتی ہیں۔
پاکستان میں سبزیوں کی کاشت کے لیے بہترین مٹی کون سی ہے؟
بھربھری اور زرخیز میرا زمین سبزیوں کی کاشت کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔
سبزیوں میں زیادہ پیداوار کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟
- معیاری بیج استعمال کریں
- وقت پر آبپاشی کریں
- متوازن کھاد ڈالیں
- بیماریوں کا بروقت کنٹرول کریں
کیا سبزیاں گملوں میں اگائی جا سکتی ہیں؟
جی ہاں، بہت سی سبزیاں جیسے دھنیا، پالک، مرچ اور ٹماٹر گملوں میں کامیابی سے اگائی جا سکتی ہیں۔
نتیجہ
پاکستان میں موسم کے مطابق سبزیوں کی کاشت کسانوں کے لیے زیادہ منافع اور بہتر پیداوار کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اگر صحیح وقت پر مناسب سبزی کا انتخاب کیا جائے، معیاری بیج استعمال کیے جائیں اور جدید زرعی طریقوں پر عمل کیا جائے تو 2026 میں سبزیوں کی کاشت سے بہترین آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سردیوں، گرمیوں اور بارش کے موسم کی سبزیوں کی درست پلاننگ نہ صرف گھریلو ضروریات پوری کرتی ہے بلکہ تجارتی سطح پر بھی کامیابی دلاتی
گوبھی کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے یہ آ رٹیکل ضرور پڑھیں
بند گوبھی (Cabbage) کی جدید کاشت 2026 — مکمل گائیڈ (بیج، کھاد، پانی، پیداوار اور منافع)