گندم کی صحت مند فصل کا خوبصورت منظر
|

گندم میں آخری پانی کب لگائیں؟ مکمل زرعی رہنمائی، پیداوار بڑھانے کا آزمودہ طریقہ | When to Apply the Last Irrigation in Wheat? Complete Farming Guide to Increase Yield

تعارف

پاکستان میں گندم صرف ایک فصل نہیں بلکہ کسان کی سال بھر کی محنت، امید اور آمدنی کا بڑا سہارا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے کسان بھائی کھاد، سپرے اور محنت سب کچھ صحیح کرنے کے باوجود صرف ایک غلطی کی وجہ سے فی ایکڑ کئی من پیداوار کم لے پاتے ہیں۔ یہ غلطی ہوتی ہے “گندم کے آخری پانی” کا غلط وقت۔

بہت سارے کسان بھائی آخری پانی جلدی لگا دیتے ہیں جبکہ کچھ کسان بھائی دیر کر دیتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں فصل متاثر ہوتی ہے۔ دانہ کمزور رہ جاتا ہے، وزن کم ہو جاتا ہے اور پیداوار واضح طور پر نیچے آ جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو گندم کے پانی سے متعلق مکمل رہنمائی دیں گے کہ گندم میں آخری پانی کب لگانا چاہیے، کتنی مقدار میں لگانا چاہیے، کون سی غلطیوں سے بچنا ضروری ہے اور کن طریقوں سے آپ اپنی پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔

گندم میں آخری پانی کیوں اہم ہوتا ہے؟

گندم میں آخری پانی کیوں اہم ہوتا ہے؟

گندم کی فصل میں آخری پانی سب سے اہم آبپاشیوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ یہی وہ مرحلہ ہوتا ہے جہاں دانہ اپنی اصل طاقت پکڑتا ہے۔ اگر اس وقت فصل کو مناسب نمی مل جائے تو

دانہ موٹا بنتا ہے
وزن بڑھتا ہے
پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے
دانے کی چمک بہتر ہوتی ہے
مارکیٹ ریٹ اچھا ملتا ہے

اسی لیے زرعی ماہرین آخری پانی کو “فیصلہ کن پانی” بھی کہتے ہیں۔

گندم میں آخری پانی کب لگائیں؟

گندم کو آخری پانی اس وقت لگانا چاہیے جب فصل “دودھیا دانہ” (Milk Stage) میں داخل ہو جائے۔

اس مرحلے پر

بالی مکمل نکل چکی ہوتی ہے
دانہ دبانے پر دودھ جیسا مادہ نکلتا ہے
فصل کا رنگ ابھی مکمل زرد نہیں ہوتا

پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں یہ وقت فروری کے آخر یا مارچ کے پہلے دو ہفتوں میں آتا ہے

البتہ جلدی کاشت دیر سے کاشت یا زمین کی قسم کے حساب سے چند دن اگے پیچھے ہو سکتے ہیں

آخری پانی جلدی لگانے کا نقصان

آخری پانی جلدی لگانے کا نقصان

اس سے

دانہ مکمل نہیں بھرتا
پیداوار کم رہ جاتی ہے
پودا جلدی پک جاتا ہے
دانہ پتلا رہ جاتا ہے

یاد رکھیں

آخری پانی جلدی دینے سے فصل ادھوری رہ جاتی ہے

کچھ کسان بھائی پانی بچانے یا مصروفیات کی وجہ سے پانی دینے میں دیر کر دیتے ہیں

اس سے دانہ سکڑ جاتا ہے وزن میں نمایاں کمی اتی ہے گرمی دانے کو جلا دیتی ہے اور پیداوار کئی من تک کم ہو سکتی ہے خاص طور پر مارچ کی گرمی میں دیر سے پانی دینا خطرناک ثابت ہوتا ہے

گندم کی فصل میں کتنے پانی ضروری ہوتے ہیں؟

عام طور پر گندم کو تین سے چار پانی کی ضرورت ہوتی ہے یہ اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ زمین کی قسم کس طرح ہے بارش کا موسم ہے کاشت کے وقت نہری یا ٹیوب ویل نظام پر پانی دیا جا رہا ہے

گندم کے اہم پانیوں کا شیڈول (Wheat Irrigation Schedule)

نمبر پانی (Irrigation) وقت (Timing) فصل کا مرحلہ (Crop Stage) اہمیت (Importance)
1 پہلا پانی کاشت کے 20–25 دن بعد اگاؤ اور ابتدائی بڑھوتری جڑیں مضبوط کرنا اور بہتر کھڑی فصل بنانا
2 دوسرا پانی 40–45 دن بعد گوبھ (Tillering Stage) شاخیں زیادہ بنانا اور پودا مضبوط کرنا
3 تیسرا پانی 60–70 دن بعد بالی بننے کا مرحلہ (Booting Stage) بالیوں کی بہتر نشوونما
4 چوتھا پانی 80–90 دن بعد دودھیا دانہ (Milk Stage) دانہ بھرنا اور وزن بڑھانا
5 آخری پانی (اگر ضرورت ہو) موسم اور زمین کے مطابق دانہ پکنے سے پہلے پیداوار اور معیار بہتر کرنا

آخری پانی کے وقت یوریا ڈالنی چاہیے یا نہیں؟

یہ سوال اکثر کسان بھائی پوچھتے ہیں ماہرین زرات کے مطابقآخری پانی کے ساتھ زیادہ یوریا نہیں ڈالنی چاہیے اگر اس طرح کیا جائے دیر سے یوریا دینے سے فصل لیٹ ہو جاتی ہے فصل بعض اوقات گر بھی جاتی ہے جس سے نقصان زیادہ ہو سکتا ہے

زمین کی مختلف اقسام

آخری پانی کے وقت کسان بھائیوں کی عام غلطیاں

زرعی لحاظ سے زمین کو صرف اس کی ساخت (sandy, clay, loam) سے نہیں بلکہ پانی رکھنے اور نکاسی (Water Retention & Drainage) کی صلاحیت کے حساب سے بھی دیکھا جاتا ہے۔ آبپاشی کے نظام میں یہی چیز فیصلہ کرتی ہے کہ فصل کو پانی کب، کتنا اور کتنی بار دینا ہے۔

اگر زمین کمزور ہو

اگر زمین کمزور ہو تو ہلکی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے لیکن عام حالات میں آخری پانی کے وقت کھاد سے گریز بہتر رہتا ہے

ریتلی زمین

ریتلی زمین جلد خشک ہو جاتی ہے اس لیے پانی تھوڑا جلدی لگانے کی کوشش کریں تاکہ نمی ختم نہ ہو

بھاری زمین

باری زمین دیر تک نمی رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لیے پانی دیر سے لگایا جا سکتا ہے زیادہ پانی سے بچیں تاکہ فصل خراب نہ ہو

آخری پانی کے وقت کسان بھائیوں کی عام غلطیاں

آخری پانی کے وقت کسان بھائیوں کی عام غلطیاں

زیادہ پانی لگا دینا

زیادہ پانی لگا دینا زیادہ پانی لگا دینے سے فصل گر سکتی ہے جڑے کمزور ہو جاتی ہے جس سے فصل کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے

کھیت میں پانی کھڑا رکھنا

زیادہ پانی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جو کہ دانے کی کوالٹی خراب کر سکتا ہے اس سے فصل کو زیادہ نقصان پہنچتا ہےلہذا کسان بھائیوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اخری پانی زیادہ نہیں لگانا چاہیے اس سے فصل خراب ہو جاتی ہے

گرمی میں دوپہر کو پانی لگانا

کسان بھائیوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ پانی صبح اور شام کے وقت لگانا چاہیے اس سے فصل کو مزید طاقت ملتی ہے اور پانی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے

جدید زرعی ماہرین کیا مشورہ دیتے ہیں؟

زرعی ماہرین کے مطابق
آخری پانی ہلکا مگر بروقت ہونا چاہیے
زمین میں مناسب نمی برقرار رکھیں
مارچ کی شدید گرمی سے پہلے پانی مکمل کریں
یہی طریقہ زیادہ پیداوار دیتا ہے۔

آخری پانی کے بعد فصل کی دیکھ بھال

آخری پانی کے بعد
غیر ضروری کھیت میں داخلہ بند کریں
فصل گرنے سے بچائیں
بیماریوں پر نظر رکھیں
زنگ یا رسٹ بیماری نظر آئے تو فوری سپرے کریں

پیداوار بڑھانے کے سنہری اصول

پیداوار بڑھانے کے سنہری اصول

اگر آپ واقعی گندم کی بمپر پیداوار چاہتے ہیں تو یہ اصول یاد رکھیں

تصدیق شدہ بیج استعمال کریں
اچھا بیج آدھی کامیابی ہے۔
وقت پر کاشت کریں
دیر سے کاشت پیداوار کم کرتی ہے۔
متوازن کھاد استعمال کریں
صرف یوریا پر انحصار نہ کریں۔
جڑی بوٹی کنٹرول کریں
جڑی بوٹیاں خوراک کو جذب کرتی ہیں
آخری پانی وقت پر دیں یہی اصل راز ہے۔

کسانوں کے لیے اہم مشورہ

بہت سے کسان بھائی سمجھتے ہیں کہ زیادہ پانی زیادہ پیداوار دیتا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ گندم کو “صحیح وقت پر صحیح مقدار” میں پانی چاہیے۔
پانی کی زیادتی بھی نقصان دیتی ہے اور کمی بھی۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)

سوال: گندم کا آخری پانی کتنے دن پہلے بند کرنا چاہیے؟

کٹائی سے تقریباً 15 سے 20 دن پہلے پانی بند کر دینا چاہیے۔

سوال: کیا بارش آخری پانی کی جگہ لے سکتی ہے؟

اگر اچھی بارش ہو جائے تو بعض اوقات اضافی پانی کی ضرورت نہیں رہتی۔

سوال: آخری پانی کے بعد سپرے کرنا چاہیے؟

صرف بیماری یا کیڑے کی صورت میں سپرے کریں۔

سوال: دیر سے کاشت شدہ گندم میں آخری پانی کب لگائیں؟

دیر سے کاشت والی فصل میں مرحلہ دیکھ کر فیصلہ کریں، تاریخ نہیں۔

نتیجہ

گندم میں آخری پانی ایک ایسا مرحلہ ہے جو پوری فصل کا مستقبل طے کرتا ہے۔ اگر کسان صرف اس ایک چیز کو درست کر لے تو فی ایکڑ کئی من اضافی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

ہمیشہ یاد رکھیں

“گندم کا آخری پانی دودھیا دانہ مرحلے پر، مناسب مقدار میں اور صحیح وقت پر لگانا ہی کامیاب کسان کی پہچان ہے۔”

اگر آپ سمجھداری سے پانی کا انتظام کریں، جدید زرعی اصول اپنائیں اور فصل کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کریں تو یقیناً آپ بہتر پیداوار اور زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید رہنمائی کے لیے

اگر آپ گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو صرف زمین اور آبپاشی ہی نہیں بلکہ کھاد کا درست استعمال بھی بہت اہم ہے۔

مکمل رہنمائی کے لیے یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں:
گندم کو کھاد ڈالنے کا طریقہ | Wheat Fertilizer Application Method for Maximum Yield (Complete Guide 2026)

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *